شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے قصبات اور دیہات میں بھی قیمتوں پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

منگل 25 فروری 2020 18:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے دور دراز علاقوں میں روزمرہ اشیاء ضرورت کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے قصبات اور دیہات میں بھی قیمتوں پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔وہ یہاں اپنے دفتر میں ریونیو افسران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ریونیو ریکوری پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور پاکپتن عثمان علی اور احمد کمال مان ،ایڈیشنل کمشنرز عبدالشکور اور ایس ڈی خالد ،اے ڈی سی آرز سید اسد رضا کاظمی ،رئوف احمد اور یاسر فرید ،اے سی ریونیو نعیم بشیر اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری نرخوں پر اشیاء صرف کی فروخت کو ہر صورت ممکن بنائیں اور شہر وں کے سا تھ ساتھ دیہات میں بھی پرائس چیکنگ پر خصوصی توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں