درخت انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا سبب ہیں،ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

منگل 25 فروری 2020 18:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شہزاد انجم انصاری نے سمال انڈسٹری میں شجرکاری کے سلسلہ میں پودا لگاکر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔درخت انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا سبب ہیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں پودا لگانے کے موقع پر تقریب میں شریک افراد سے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پر شیراز انجم انصاری ‘شان عرف شانی‘ مزدور لیڈر مسعود احمد المعروف سودا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ درخت انسانی زندگی کا حصہ ہیں۔ شہریوںکو چاہئیے کہ وہ اپنے حصے کا پودالگاکر شجرکاری مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں اور اپنی قومی ومعاشرتی ذمہ داری پوری کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں