ساہیوال کی تمام سڑکوںکی تعمیرو مرمت پر توجہ دی جائے،تاجر رہنما حاجی عبداللطیف

منگل 25 فروری 2020 18:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ساہیوال کی تمام سڑکوںکی تعمیرو مرمت پر توجہ دی جائے،جنرل بس اسٹینڈ ‘فتح شیر روڈاور شہر کی دیگر تمام سڑکوں کی تعمیرو مرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

معروف تاجر رہنما حاجی عبداللطیف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ساہیوال کی قریباً تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ دونوں اوورہیڈ برج ‘جنر بس اسٹینڈ کی دوطرفہ سڑکیں ‘فتح شیر روڈ ‘ ڈی سی روڈ ‘سٹیڈیم کے اطراف اور دیگر گزر گاہیں قابل تعمیرو مرمت ہیں۔ شہریوںکو آمدورفت کے دوران مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے جس کی کسی کو فکر نہیں ۔ انہوںنے کمشنر وڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں