ساہیوال ۔ عوام دفعہ144 کی خلاف ورزی نہ کریں،شیخ اعجاز احمد رضا

پیر 6 اپریل 2020 19:12

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) معروف سماجی رہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں لیا ہواہے جو پاکستان میں نہ صرف تیزی سے پھیل رہاہے بلکہ اب تک 50کے قریب افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں اور روز بروز مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ ان حالات میں پوری قوم کو لاک ڈائون کرتے ہوئے گھروں میں بند ہو نا چاہئے اورحکومت ‘ پاک فوج‘ انتظامیہ‘پولیس اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام دفعہ144 کی خلاف ورزی نہ کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سڑکوں پہ گھومنے سے گریز کیا جائے تاکہ مذکورہ وائرس سے بچا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کیاجائے اور انتہائی ضروری ہو تو احتیاطی تدابیر کرکے گھروں سے باہر نکلیں اور فوری واپس جائیں۔ انہوںنے ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز‘ پیرامیڈیکل سٹاف‘ نرسز‘ پاک فوج ‘انتظامیہ‘ پولیس‘کارپوریشن ‘ محکمہ صحت اور مخیر حضرات جو غریبوں کی امداد کررہے ہیںکو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ہم ان کے لئے دعاگو ہیں کہ الله تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور فوت ہوجانے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی ہمت دے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں