ساہیوال ۔ قوم کو ہمت کے ساتھ کروناو ائرس کے خلاف جنگ لڑناہے، نوید مشتاق فرشتہ ایڈووکیٹ

پیر 6 اپریل 2020 19:12

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نوید مشتاق فرشتہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قوم کو ہمت کے ساتھ کروناو ائرس کے خلاف جنگ لڑناہے اور انسانی زندگیوں کے تحفظ اور ملکی معیشت کو بچانے کیلئے من حیث القوم ہمیں اس وبائی مرض پر قابو پاناہے۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے لوگوںکو گھروں تک محدود رہناہوگا۔

(جاری ہے)

کروناوائرس سے بچنے کیلئے سب سے اہم احتیاط ہے اور اپنے ہاتھوںکو جراثیم سے پاک اور صاف رکھناہے ۔ کرونابحران سے متاثرہ خاندانوںکی امدادکے لئے مخیر حضرات کوآگے آنا ہوگا ورنہ جو لوگ کرونا سے بچ جائیںگے انہیں بھوک نہیں چھوڑے گی۔ کرونا کی وباء کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز ‘ریسکیو اہلکار ‘پولیس اور دیگر متعلقہ ملازمین قوم کے ہیرو ہیں اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں