ساہیوال، حکومتی احکامات اور لاک ڈائون کے پیش نظر ساہیوال چیمبر کا دفتر 14اپریل تک بند رہے گا، شیخ فیصل اکرام

بدھ 8 اپریل 2020 19:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ فیصل اکرام اور نائب صدر شہزاد انجم انصاری نے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے پیش نظر کرونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں اور گھروں میں لاک ڈائون کریں اور اگر انتہائی ضروری ہوتو گھروںسے نکلتے وقت تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

حکومتی احکامات اور لاک ڈائون کے پیش نظر ساہیوال چیمبر کا دفتر 14اپریل تک بند رہے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ممبران کی صحت وتندرستی ضروری ہے اور اس سلسلہ میں دفتر بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اگرکسی ممبر کوکوئی مسئلہ درپیش ہوتو وہ فون پررابطہ کرسکتاہے ہر قسم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ بعض شہری کروناوائرس کی پرواہ کئے بغیر حفاظتی تدابیرکے موٹرسائیکلوں اورپیدل بازاروں میںبلاوجہ گھوم رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں لاک ڈائون کرکے حکومتی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کرکے اپنی زندگیوںکو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں