ساہیوال، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ڈی ایچ کیو میں سینیٹائزر گیٹ نصب

بدھ 8 اپریل 2020 19:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) مریضوں کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ڈی ایچ کیو میں بھی سینیٹائزر گیٹ بنا دیا گیا ہے جس کا افتتاح پرنسپل ڈاکٹر زاہد صدیقی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید‘ ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر شاہد نذیر اور ڈاکٹر عبدالمجید بھی موجود تھے۔ پرنسپل نے سینیٹائزر گیٹ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ شدید بیماری کی صورت میں ہی ہسپتال آئیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں