ساہیوال، چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کر شرط جیتنے والے منچلے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

بدھ 8 اپریل 2020 19:11

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کر شرط جیتنے والے منچلے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ‘ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شریف کالونی کے قریب پاکپتن چوک کے سلیم نامی منچلے نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ500روپے شرط لگائی کہ وہ چلتی ٹرین کے نیچے لیٹے گا اور چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کر زندہ بچ جانے کی شرط جیت لی۔ دوستوںنے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کردی جس پر ڈی ایس پی سٹی ملک تصور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی رانا آصف سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم سلیم کو تلاش کرکے گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں