سنٹرل جیل ساہیوال میں قیدیوں میں کورونا آگہی، نفسیاتی تربیت کیلئے خصوصی تربیتی سیشن کاانعقاد

منگل 2 جون 2020 20:56

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں قیدیوں میں کورونا آگہی او ر ان کی نفسیاتی تربیت کیلئے خصوصی تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں ماہر نفسیات نے قیدیوں کو کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا ۔یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر ہر سنٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا سے متعلق آگہی فراہم کرنے اور ان کی نفسیاتی تربیت کیلئے خصوصی سیشن کرائے جا رہے ہیں تا کہ انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا جا سکے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وبا کے پیش نظر جیل میں مقیم قیدیوں کی صحت کا خصوصی خیال کیا جا رہا ہے ا ور مشتبہ مریضوں کو فوری میڈیکل سہولت فراہم کی جاتی ہے جبکہ بیمار قیدیوں کے لئے ادویات کا سٹاک بھی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں