اینٹی کرپشن ساہیوال کی کارروائی‘بلال کالونی میں 3کنال 12مرلہ قیمتی جگہ واگزار‘ قیمت کا تخمینہ 7کروڑ77لاکھ روپے سے زائد

منگل 2 جون 2020 20:56

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) اینٹی کرپشن ساہیوال کی ایک بڑی کارروائی‘بلال کالونی میں 3کنال 12مرلہ قیمتی جگہ واگزار‘مارکیٹ میں قیمت کا تخمینہ 7کروڑ77لاکھ روپے سے زائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ بھٹی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر ہیڈ کوارٹر زاہد علی نے بلال کالونی ساہیوال شہر میں واقع 3کنال 12مرلے سرکاری جگہ پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کی اور اسے واگزار کرایا۔

مارکیٹ میں واگزار کرائی گئی جگہ کا تخمینہ سرکاری ریٹ 10لاکھ 80ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے 7 کروڑ77لاکھ 60ہزار روپے لگایا گیا ہے۔اینٹی کرپشن نے اراضی واگزار کرا کر محکمہ ریونیو کے سپرد کر دی اور قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں