ساہیوال،تیز رفتار کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم ‘18سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق

منگل 2 جون 2020 21:02

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) تیز رفتار کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم ‘18سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال فیصل آباد روڈ پر سرور چوک کے قریب رات کے وقت تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان محمدرفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے عملہ نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں