پولیس نی4رکنی کھارو گینگ کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

بدھ 3 جون 2020 18:41

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی کھارو گینگ گرفتار‘ملزمان سے 2موٹرسائیکل اور 3لاکھ روپے نقدی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی پولیس ساہیوال کے انچارج عامر فاروق ویگر ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افتخار عرف کھارو گینگ کو ٹریس کر گینگ کے 4ارکان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں، نقدی 3لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں