ساہیوال، شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او

منگل 4 اگست 2020 22:35

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خاں نے 4اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس کے جوانوں نے جس جرات اور بہادری سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز میں انہوںنے کہاکہ ساہیوال میں امن و امان کا قیام ہمارا مشن ہے جسے پولیس کے ہر افسر اور جوان نے اپنی آخری سانسوں تک ایمانداری اور بہادری سے جاری رکھنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ضلع ساہیوال سی24پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جن کے لواحقین کی کفالت پولیس کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں