ساہیوال، مختلف حادثات میں 2 نامعلوم افراد جاں بحق

منگل 4 اگست 2020 22:39

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) دومختلف حادثات میں 2نامعلوم افراد جاں بحق‘ دونوں افرا د لاوارث قرار دیکر سپردخاک۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ نواحی گائوں96/9-L کے قریب ہوا یہاں ایک موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تیزرفتار ی کے باعث ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار 40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قرار دے دیا۔ دوسر احادثہ تھانہ ہڑپہ کی حدود میں نہر ایل بی ڈی سی میںپیش آیا یہاں نامعلوم 60سالہ شخص کی نہر ایل بی ڈ ی سی سے نعش برآمد ہوئی ہے۔ خیال کیاجاتاہے کہ نامعلوم شخص نہر میںگرگیا تھا ۔ دونوں لاوارث میتوںکو ایدھی سنٹر اور شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے قبرستان ماہی شاہ میں سپردخاک کردیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں