ساہیوال ،تیز رفتار بس الٹ گئی ،7مسافر جاں بحق، 15کی حالت نازک

پیر 10 اگست 2020 19:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر عجوہ سٹی کے قریب موڑ پر ایک تیز رفتار مسافر بس اوور لوڈنگ کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سات مسافر ہلاک 57شدید زخمی ہو گئے۔جن میں15مسافروں کی حالت نازک ہے۔مر نے والوں میں محمد ارشد40سالہ ۔14۔کے ۔بی پاک پتن،رب نواز39سالہ 614۔گ ب ،محمد عباس32سالہ 121۔نائن۔ایل ،محمد یٰسین34سالہ 153۔

نائن۔ایل،محمد الیاس 40سالہ کمیر اورا یک نا معلوم مسافر شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نیو چو ہدری کمپنی کی مسافر بس 9996۔ایف۔ڈی۔پی فورٹ عباس بہاولنگرسے فیصل آباد جا رہی تھی کہ عجوہ سٹی کالونی کے موڑ پر تیز رفتار ی اور چھت پر مسافروں کی بڑی تعداد کے سوار ہونے کے سبب بس توازن نہ رکھ سکی جس کے سبب الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں پانچ مسافر مو قع پر ہلاک ہو گئے جبکہ57مسافر شدید زخمی ہوئے۔

جن میں سی40مسافروں کو ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال شفٹ کیا جبکہ 17مسافروں کو ایدھی ویلفئیر کی گاڑیوں نے ہسپتال شفٹ کیا ۔جبکہ ایک زخمی محمد الیاس اور ایک نا معلوم مسافر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔جبکہ دیگر15مسافروں کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں منور40سالہ109۔نائن۔ایل ،نذیر احمد30سالہ کمیر،مسمات رانی 30سالہ عارف والہ،نسیم40سالہ بورے والا ،نصیر احمد30سالہ بورے والہ،شگفتہ30سالہ بورے والہ،انجلی18سالہ ،جہاں زیب20سالہ ہڑپہ،اسلم20سالہ121۔

نائن۔ایل،عبد القیوم16سالہ 128۔نائن۔ایل ،نیک محمد،عبد الستار،فرمان،ندیم،غلام محمد(خانیوال)،عارف،بشیر،نصرت بی بی کمیر،عائشہ بی بی کمیر،افکار قبولہ،کنول بی بی ،ریحانہ کوثر ،حسنین شفیق(فقیر والی) ،عابدہ (فقیرو الی)،شاہد،علی،محسن،سعدیہ،محمد حفیظ،(عارف والہ)،صغراں بی بی،نر گس،احمد ،جنب بی بی عارف والہ اور دو نامعلوم بے ہوش شامل ہیں۔

بس کی چھت پر مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی اورٹریفک پولیس نے چھتوںپر مسافروں کو بٹھانے کی خصوصی رعایت دے رکھی ہے اور کمپنی ٹریفک پولیس کی منظور نظر بھی ہے کیونکہ کمپنی ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹریفک اتھارٹی کے افسروں کے گھروں کے خرچے بھی کمپنی چلا رہی ہے۔اس حادثہ کے بعد ریسکیو1122اور ایدھی ویلفئیر کی گاڑیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمر جنسی گیٹ نہ کھولنے کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔شہریوں نے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا ایمر جنسی گیٹ فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔تاہم بس ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں