معاشرے کے تمام طبقات کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے،ڈاکٹر طاہر صالح

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ایڈوائزر صوبائی محتسب ڈاکٹر طاہر صالح نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے تا کہ درختوں کی کمی دور ہو اور ماحولیاتی آلودگی کا بھی خاتمہ ہو سکے ۔انہوں نے یہ بات ظفر علی سٹیڈیم میں پودا لگا کر محکمہ سپورٹس کی طرف سے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم‘ٹورازم آفیسر رانا ظفر احمد اور مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔انہو ں نے کھیلوں کے تمام میدانوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے بتایا کہ ضلع ساہیوال کے تمام سٹیڈیمز اور میدانوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں جس کے لئے متعلقہ سپورٹس تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے بھی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں تا کہ لگائے گئے تمام پودے درخت بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں