قبرستان ماہی شاہ میں نصب لائٹس روشن نہ ہونے سے شہری پریشان، کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ 12 اگست 2020 18:03

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) قبرستان ماہی شاہ میں عرصہ درازسے نصب لائٹس روشن نہ ہونے سے شہری پریشان ‘قبروں پر رات کو جانے والے اور میتیں دفن کرنے والے شہریوں کو مشکلا ت کاسامنا ‘جناز گاہ کے باہر اور اردگر د سوڈیم لائٹس ضرورت سے زائد روشن ‘مختلف حلقوںکا کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبرستان ماہی شاہ میں رات کے وقت جنازگاہ کے باہر اور اردگرد سوڈیم لائٹس ضرور ت سے زیادہ روشن ہیں جبکہ قبرستان کے اندر گھپ اندھیرا ہے ۔ مختلف حلقوں نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور قبرستان کے اندر لائٹس روشن رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں