کورونا کی وباء ابھی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی،عوام ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری رکھیں،ڈاکٹر انوارالحق

بدھ 12 اگست 2020 18:03

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) معروف جلد اسپیشلسٹ وامراض مخصوصہ ڈاکٹر انوارالحق شیخ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی وباء ابھی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی۔ عوام الناس ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری رکھیں ۔ ماسک او رسینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ جو مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں ان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کروناو ائرس کے جراثیم ختم ہونے میں وقت لیتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عوام کروناوائرس سے بالکل احتیاط نہیں کررہے ہیں جس سے کرونا وباء کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتاہے۔ ہمارے ہمسایہ ممالک بھارت میں کرونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ۔ دنیا میں کرونا کیسز میںکمی ضرورآئی ہے مگر مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ شہری اپنے گھروں اوردفاتر میں اپنا صابن ‘تولیہ الگ الگ استعمال کریں تاکہ ایک دوسرے کے کسی بھی قسم کے جراثیم سے محفوظ رہا جاسکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں