ساہیوال،جوگی چوک سے مزدور پلی تک تجاوزات کاخاتمہ کروانے کا مطالبہ

بدھ 12 اگست 2020 18:03

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) جوگی چوک سے مزدور پلی تک تجاوزات کی بھرمار ‘ٹریفک جام رہنا معمول‘ شہریوں کی مشکلات میںاضافہ ‘کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جوگی چوک سے مزدور پلی تک تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ دوکانداروں نے پختہ تھڑے اور سٹالز لگواکر سڑک گھیر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اکثر ٹریفک جام رہنامعمو ل بن گیاہے جس کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔

شہریوںکاکہناہے کہ جوگی چوک سے مزدورپلی تک تجاوزات کے علاوہ جگہ جگہ غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ اسٹینڈ ز بھی بنے ہوئے ہیں۔انہوںنے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ جوگی چوک سے مزدور پلی تک تجاوزات کاخاتمہ کروایا جائے تاکہ شہریوںکو آمدورفت میں آسانی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں