وزیرا عظم کو پورٹل پر شہری کی شکایت کے بعد میٹرو پولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسرعہدہ سے فارغ

بدھ 12 اگست 2020 19:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) وزیر اعظم عمران کے پورٹل پر ایک شہری کی شکایت کے بعد میٹرو پولٹین کارپوریشن ساہیوال کے چیف آفیسر زبیر حسین نت کو حکومت پنجاب نے فوری طور پر ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے ورا نہیں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریٹ میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی طرف سے چیف آفیسر میٹرو پولٹین کارپوریشن کے بارے میں عام شکایات بڑھ گئی تھی۔جس میںنقشہ برانچ،اکائونٹس برانچ، اندراج پیدائش اور اموات کے علاوہ تجاوزات کرر نے والوںکی حوصلہ افزائی اور ہر کام کے ریٹ مقرر کرنا ۔ان شکایات کیے بارے میںا یک شہری نے وزیر اعظم کو پورٹل پر صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تو ایکشن لے لیا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں