ڈپٹی کمشنرساہیوال کی طرف سے منڈی مویشیاں کو فوری طور پر بونگہ حیات روڈ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 13 اگست 2020 19:29

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کامسیٹ یونیورسٹی سے متصل لگنے والی منڈی مویشیاں کو فوری طور پر بونگہ حیات روڈ پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ حکم یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا و طالبات کو در پیش مشکلات کی وجہ سے جاری کئے جنہیں منڈی کے انعقاد سے ٹریفک کے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کیٹل مارکیٹ کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ اگلے منگل لگنے والی منڈی بونگہ حیات روڈ پر نئی کھلی جگہ پر لگائی جائے تا کہ خریدو فروخت کیلئے آنے والے افراد کو بھی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں