ساہیوال،جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:16

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ملتان میڈم زبیدہ پروین کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال ملک محمد رفیق کی زیر نگرانی انچارجPHP پوسٹ 92/9-L بائی پاس ساہیوال سب انسپکٹر وقاص احمد ڈھکونے ہمراہ گشت انچارجز محمد حسن اے ایس آئی ایڈمن آفیسر نیاز احمد اے ایس آئی و دیگر ملازمان نے جرائم پیشہ اشخاص کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

(جاری ہے)

محمد حسن اے ایس آئی ہمراہ ٹیم نے ملزمان صفدر حسین اور محمد شفیق سے 20-20لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات تھانہ غلہ منڈی میں درج کروادیئے ہیں۔علاوہ ازیں عوام الناس کو ٹریفک قوانین وروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہ کیاجارہاہے اور بیٹ ایریا پوسٹ ہذا میں بھرپور شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے جس میںپٹرول پمپس اور فیکٹری مالکان کے ساتھ م کر مختلف قسم کے پودے لگائے جارہے ہیں اور عوام الناس کو پودوں کی افادیت کے متعلق آگاہ کیاجارہاہے۔ سرسبز و شاداب پاکستان کے لئے ممکن ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں