ساہیوال ،دوفریقین میں تصادم‘ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت 6 افراد زخمی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:16

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) مقدمہ بازی کی رنجش پردوفریقین میں تصادم‘ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت 6 افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نواحی گائوں 56/4-Rمیں دوفریقین میں مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی تھی کہ گذشتہ روز دونوں پارٹیوں میں معمولی بات پر جھگڑاہوگیا اورفائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجہ میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں صفیہ بی بی‘ عمران‘ واحد وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا۔ ایس ایچ او اے ڈی چوہدری کے مطابق دونوں پارٹیوں میں مقدمہ بازی چل رہی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں