ساہیوال، سوا چار کروڑ روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

پیر ستمبر 23:10

ساہیوال ۔ 21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی کارروائی‘ سوا چار کروڑ روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق الرحمن خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ عامر سلطان خان نے محکمہ ریونیو کے آفیسر ز وآفیشلز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور چک نمبر19ڈی تحصیل دیپالپور میں سرکاری زرعی اراضی 168کنال مالیتی4کروڑ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر محکمہ مال کی سپرد داری پر دے دی۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments