ساہیوال، ایلیٹ فورس کے نوجوان سمیت چار فراڈیوں نے جعلی انعامی بانڈ کے ذریعے

پانچ لاکھ ہتھیا لئے ،مقدمہ درج،ایک گرفتار

منگل 22 ستمبر 2020 20:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پولیس تھانہ سٹی نے ایلیٹ فورس کے نوجوان سمیت چار فراڈیوں کے خلاف جعلی انعامی بانڈ کے ذریعے پانچ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں پرائز بانڈ ڈیلر محمد راشد کے پاس 750روپے کا انعامی بانڈ لیکر ننکانہ صاحب کا ذیشان ،ایلیٹ فورس کے آصف ،احمد علی وغیرہ آئے اور ٹمپرنگ کر کے جعلی انعامی بانڈ نمبر کے ذریعے پانچ لاکھ روپے کیش کروا کرلے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے انعامی بانڈکوٹمپر کر کے جعلی نمبر لگانے کا مرتک پاکر کیش کر نے سے انکار کر دیا تو اس فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ جس پر محمد راشد کی رپورٹ پر پولیس نے فراڈیوں کے خلاف مقدمہ 420ت پ درج کر کے ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں