ساہیوال، بیو پاری کے گھر آنے سے منع کر نے پر چھ بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل،اسکا بیٹا شدید زخمی کردیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) نواحی چک76۔فائیو۔آر میں گھر آنے سے منع کر نے پر بیوپاری کی بیوی چھ بچوں کی ماں صائمہ بی بی کو فائرنگ کر کے ہلاک اور مزاحمت پر بیٹے کاشف منہاس کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے مویشیوں کے بیو پاری محمد رمضان کے گھر اسکے دو ست عاشق علی کا آنا جانا تھا ۔بیوپاری کی بیوی صائمہ بی بی نے شکایت کی کہ وہ بری نظر رکھتا ہے اسلئے اسکا گھر آنا بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد محمد رمضان کے سسر منیر احمد نے عاشق علی کے ان کے داماد کے گھر آنے سے عاشق علی کو منع کر دیا جس پر عاشق علی مشتعل ہو گیا اور عاشق علی نے اسکے داماد کے گھر زبر دستی دا خل ہو کر صائمہ بی بی کو پسٹل سے گولی مار کر ہلاک کر دیااور مزاحمت پر اسکے بیٹے کاشف منہاس کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر کے ملزم فرار ہو گیا۔زخمی کاشف منہاس کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ پولیس نورشاہ نے منیر احمد کی مد عیت میں مقدمہ 302 اور 324 ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں