ساہیوال میں بھی پولیو کیخلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 20:18

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبے بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی پولیو کیخلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی ، خود بھی بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں مستقبل کے معماروں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر خود کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والی ٹیموں کو خود مانیٹر کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی راستوں‘ ریلوے اسٹیشن اوربس اڈوں پر جا کر پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہڑپہ اور چیچہ وطنی ٹال پلازوں پر محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی کائونٹرز کا بھی معائنہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا کے ہمراہ انہوںنے شہر بھر کیساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور شہریوں کو علاج معالجے کیلئے مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ایم ایس کو صفائی سمیت دوسرے معاملات کی سروس ڈیلیوری مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں