ساہیوال، اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن کامکمل خاتمہ کردیاگیاہے، شاہد خان

بدھ 23 ستمبر 2020 20:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) لینڈ ریکار آفیسر ساہیوال شاہد خان نے کہاہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن کامکمل خاتمہ کردیاگیاہے۔سائلین کی مشکلات حل کرنا ہی ہماری کامیابی ہے۔ سروس سنٹر آفیشلز کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ آنیوالے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ایک ملاقات میںا نہوںنے کہاکہ سائلین کو بلا تاخیر سروسز کی فراہمی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اراضی سنٹر میں سروس سنٹرآفیشلز کی کمی کے باوجود سائلین کی مشکلات کا فوری ازالہ کیاجارہاہے۔ٹائوٹ مافیا اور جعلسازوں پر اراضی سنٹر میںکڑی نظر رکھتے ہوئے داخلہ ممنوع قراردیاگیا ہے۔ اراضی سنٹر میں وسائل کی کمی کے باوجود سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔اگرکسی سائل کے جائز کام میں سروس سنٹر آفیشل رکاوٹ ڈالے تو فوری مجھے بتایا جائے تاکہ فوری مسئلہ حل کیاجائے۔انہوںنے سائلین سے اپیل کی کہ وہ آن لائن ٹوکن کی بکنگ کرواکراراضی سنٹر آئیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں