ساہیوال،محکمہ انہار کی سرکاری ا راضی پر دوبارہ قبضہ محکمہ کے تین اہل کاروں سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) اینٹی کر پشن ساہیوال نے محکمہ انہار کی واگذار کرائی گئی38کنال سر کاری اراضی مالیت ڈھائی کروڑ روپے پر سیاسی جماعت کے قبضہ مافیا نے محکمہ انہار کے اہل کاروں سے مل کر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔محکمہ انہار کے تین اہل کاروںسمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق چک80۔فائیو۔

(جاری ہے)

ایل میں محکمہ انہار کی57کنال 10مر لہ سر کاری اراضی پر عر صہ دراز سے با اثر سیاسی قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا کہ 17اکتوبر2019کو انٹی کر پشن ،محکمہ انہارا ور محکمہ مال کی ایک ٹیم نے آپریشن کے بعد قبضہ واگذار کروا لیا ۔

لیکن قبضہ مافیا نے محکمہ کے اوور سئیر عابد حسین،میٹ بشیر احمد اور پٹواری محمد اقبال سے ساز باز ہو کر افضال حسین،بہاول شیر اور انوارا لحق نمبردار نے 38کنال 17مر لے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔جس پر ملزموں کے خلاف انٹی کر پشن ساہیوال نے انکوائرہی کے بعد جرم ثابت ہونے پر409ت پ اور5.2/47پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں