ساہیوال،ریٹائرڈ صوبیدار کے بھائی کا قتل زمیندار کو عمر قید سخت اور23لاکھ روپے ہر جانہ کی سزا کا حکم

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ ساہیوال رائے محمد خاں نے ریٹائرڈ صوبیدار کے بھائی اکبر علی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے زمیندار رانا توصیف اصغر کو عمر قید سخت اور23لاکھ روپے ہر جانہ کی سزا اور دیگر اہلل خانہ کو زخمی کر نے پر زبیر اسلم کو پانچ سال قید سخت اور پچاس ہزار روپے جر مانہ،حافظ علی رضا کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے ہر جانہ دمام ۔

(جاری ہے)

انجم تحسین کو دو سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ دمام کی سزا کا حکم سنایا۔عدالت نے رانا محمد اصغر اور نوریز کوشک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق 9ستمبر2017کو چک133۔نائن۔ایل میں ریٹائرڈ صوبیدار کے بھائی اکبر علی کو مقدمے بازی کی رنجش پر حملہ کر کے ملزموں نے فائرنگ کی ۔لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال کیا جس کے نتیجہ میں اکبر علی جاں بحق ، عظیم اصغر اور تین خواتین آسیہ،فرزانہ اور سکینہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ جس پر پولیس غلہ منڈی نے ریٹائرڈصوبیدار اصغر علی کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کرلیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں