ساہیوال، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیووائرل کر نے والے دو شوخے گرفتار

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) سوشل میڈیا پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی ویڈیو وائرل کر نے ووالے دو شوخے کے بلاک فرید ٹائون سے اسامہ شفیق اور چک96۔نو۔ایل سے اللہ دتہ چدھڑکو پولیس نے دھر لیا۔دونوں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے بلاک فرید ٹائون میں اسامہ شفیق نے سر عام دائیں ہاتھ میں پسٹل اور بائیںہاتھ میں رائفل سے فائرنگ کر تے ہوئے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل کی تو پولیس فرید ٹائون نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل30بور اورناجائز رائفل بمعہ گو لیاں بر آمد کر لیں۔

پولیس یوسف والہ نے چک 96۔نائن۔ایل میں اسلحہ کی نمائش کر کے فائرنگ کی ویڈیو وائرل کر نے والے نوجوان اللہ دتہ چدھڑ کو بھی گرفتار کر لیا اور اسکے گھر سے ایک پسٹل9۔ایم ایم اور5 گو لیاں بر آمد کر لیں ۔پولیس فرید ٹائون اور تھانہ یوسف والہ نے دو مقدمات 13۔اسلحہ ایکٹ 11۔بی نمائش اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزموں کو جیل بھیج دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں