شہریوں کا بروقت فلٹریشن پلانٹ تبدیل کرنے کامطالبہ

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:34

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : ساہیوال میں مختلف مقامات پرفلٹریشن پلانٹس نصب ہیں جہاں سے شہری پینے کاصاف پانی اپنے گھروں کو لے جاکر صاف پانی پیتے ہیں لیکن بروقت فلٹرتبدیل نہ ہونے کی وجہ سے شہری پانی میں مٹی جیسے ذرات کی شکایات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کاکہناہے کہ پلانٹس سے کین میں پانی لیکرجاتے ہیں جب کین تھوڑی دیرپڑارہتاہے توپانی کے نیچے ذرات دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کاکہناہے کہ واٹرفلٹریشن پلانٹ پر فلٹربروقت تبدیل نہ ہونے سے ایساہورہاہے۔ شہریوں نے کمشنرساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ فلٹربروقت تبدیل کئے جائیں اورفلٹرکی تبدیلی کاعمل شہریوں کی نگرانی میں کرایاجائے تاکہ آئندہ فلٹر تبدیل ہونے کی تاریخ کابھی پتہ چل سکے اورشہریوں کوصاف پانی کی فراہمی ہو۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں