کروڑوں روپے کی سرکاری زرعی اراضی واگزار

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:34

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی کارروائی ‘11کروڑ 76لاکھ روپے سرکاری زرعی اراضی واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق الرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ عامر سلطان خان نے محکمہ ریونیو اور ریونیو آفیسر ز و آفیشلز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دیپالپور میں موضع بخشے والا میں سرکاری زرعی اراضی 377کنال 4مرلے کل مالیتی 11کروڑ 76لاکھ روپے واگزار کروا کر محکمہ مال کی سپردداری پر دے دی۔ مزید کارروائی جاری ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں