ڈاکوئوں نے زمیندار سے موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی لوٹ لی

منگل 20 اکتوبر 2020 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) نواحی چک80۔فائیو۔ایل کے قریب ایک زمیندار محمد جا وید سے تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل لوٹ لیا۔محمد جا وید شہر سے واپس اپنی موٹر سائیکل نمبر 581۔ایس۔ایل۔

(جاری ہے)

ایم پر گھر جا رہا تھا کہ تین نقاب پوش ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی 25ہزار روپے ،موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ نے مقدمہ 397,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں