دو زمیندارو ں پر فائرنگ ،گولیاں لگنے سے دو زخمی ،مقدمات درج ،دو ملزم گرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 18:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) نواحی گائوں احمدبگھیلہ میں دیرینہ رنجش پر تین مسلح افراد نے ایک ذمیندار غلام عباس کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔زخمی غلام عباس کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ہڑ پہ نے اختر،جمشید اور نور زمان کے خلاف مقدمہ اقدام قتل 324/34 ت پ د رج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ایک ملزم اختر کو گرفتار کر لیا۔پولیس بہادر شاہ نے نور احمد پر قاتلانہ حملہ کر نے کے الزام میں ذاکر حسین سگھلہ ،حسن سگھلہ اور دو نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ 34,324 ت پ درج کر لیا ہے اور ملزم ذاکر حسین سگھلہ کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں