خاوند سے ناراض اور گھریلو تنازعات پر چار نوجوان لڑ کیوں اور ایک طالب علم نے زہر پی کر خود کشی کر لی،پانچ جاں بحق

منگل 20 اکتوبر 2020 18:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) گھریلو تنازعات پر چار نوجوان لڑ کیوں اور ایک نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کر لی۔پانچ جاں بحق۔چک138۔نو۔ایل کے اللہ یار کی25سالہ بیوی صائمہ نے خاوند سے ناراض ہو کر کالا پتھر زہر کی پر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

ماموں کانجن سے مہمان آئی ہوئی دو خواتین محمد نواز کی40سالہ بیوی شکیلہ اور ریاض احمد کی 20سالہ بیٹی ثناء نے گھریلو تنازعہ پر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔

چک97۔نو۔ایل میں منظور احمد کی30سالہ بیوی جویریہ نے خاوند سے جھگڑ کر کالاپتھر زہر کی کر خود کشی کر لی ۔چک101۔سکس۔آر میں عبد المجید کے 17سالہ طالب علم بیٹے خرم شہزاد نے والدین سے جھگڑ کر کالاپتھر زہر پی کرخود کشی کر لی۔صائمہ،شکیلہ،ثناء،جویریہ اور خرم شہزاد کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا۔مگر پانچوں افراد نے دم توڑ دیا۔ #

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں