ساہیوال، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس میں مسلح افراد کا حملہ ،سینئر آڈیٹر کے اغوا کی کوشش ملازمین نے ناکام بنا دی ،تین گرفتار ،10حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 23 اکتوبر 2020 18:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈسٹر کٹ اکائونٹ آفس ساہیوال میں مسلح افراد کا حملہ۔سینئر آڈیٹر مولوی نعیم اللہ کو گھسیٹ کر اغوا کر نے کی کو شش ملازمین نے ناکام بنا دی۔تین حملہ آور پکڑے گئے ۔10۔ اسلحہ سمیت فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے ریٹائرڈ ٹیچر شاہد اقبال عظیم کی بیوی تسنیم کی وفات کے بعد اسکے واجبات ساڑھے 13لاکھ روپے کی نقدی کا چیک اکائونٹس آفس نے تیار کیا تو مر حومہ کے ور ثاء نے بینک اکائونٹ نمبر غلط دے دیا ۔

جس پر رقم اس کے اس اکائونٹ میں ٹرانسفر ہو گئی تو اسکے بیٹے ارسلان نے آکر ذمہ داری اکائونٹ آفس پر ڈال دی۔جس پر سینیر آڈیٹر مولوی نعیم اللہ نے ورثاء کو درست اکائونٹ نمبردینے کا کہا ۔

(جاری ہے)

جس پر ارسلان مشتعل ہوگیا اور گالی گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گیا ۔جس کے بعد اپنی12ساتھیوں کے ہمراہ آیا۔10آتشی اسلحہ سے مسلح افراد نے اکائونٹس آفس کا گھیرائو کیا اور چار مسلح افراد کمپیوٹر سسٹم میں دا خل ہو گئے ۔

توڑ پھوڑ کی اور مولوی نعیم اللہ کو گھسیٹ کر بیرون گیٹ کی طرف لے جا رہے تھے تو ملازمین نیانہین چھڑا لیا اور تین افراد راحول،سلمان شاہد،ارسلان کو قابو کر لیا اور پولیس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر مسلح افراد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سول لائن مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں