ساہیوال، دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ 22افراد زخمی ،چار کی حالت نازک ،ہسپتال دا خل ،

پولیس نے چار کو حراست میں لے لیا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 18:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نواحی چک 44۔فائیو۔ایل میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 22۔افراد شدید زخمی ہو گئے۔جن میں 13،مرد اور7عورتیں اور دو بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے۔جن میں چار افراد ولی شیر،صدام،شبیر اور تلو کی حالت نازک ہے۔ایک گھنٹہ تک فریقین مورچے بنا کرفائرنگ کر تے رہے مگر پولیس تماشائی نی رہی ۔بعد ازاں پولیس نے مو قع پر پہنچ کر چار افراد کو حراست میں لے لیا ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں