ژ*ساہیوال،یب ٹریکٹر ٹرالی پر سفر کرنے والے دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:45

\ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ڈیرہ رحیم روڈ پر چک130۔نو ۔ایل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر سفر کرنے والے دو مزدور بجلی کاجھٹکا لگنے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 40سالہ اللہ دتہ اور26سالہ محمد آصف کھیتوں سے جنس روڈ کر کے اپنے گھر جا رہے تھے اور دونوں مزدور لوڈ مال کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے کہ اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹیج بجلی کی تاروں کے نچے جب ٹریکٹریکٹر گزرا تو تارین ڈھیلی ہونے کی وجہ سے ٹرالی سے ٹکرا گئیں اور بجلی کا شدید جھٹکا لگا تو دونوں مو قع پر ہی دم توڑ گئے۔

تاریں ٹوٹ کر زمین پر گر گئیں اور علاقہ کی بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی۔ اس سانحہ کے بعد واپڈا کی ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے دیہاتیوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ واپڈا کی نا اہلی کے ذمہ دار اہل کاروں کو معطل کر کے سخت سزا دی جائی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں