سوئی نادرن گیس ساہیوال ریجن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 اکتوبر 2020 18:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) سوئی نادرن گیس ساہیوال ریجن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں علامتی ہڑتال اور ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت سی بی اے یونین کے عہدیدار طارق کمبوہ نے کی اور احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سوئی نادرن گیس کی نج کاری کا فیصلہ واپس لے اور سوئی نادرن گیس کی کمپنیاں بنا کر پرائیویٹ اجارہ داری قائم نہیں کر نے دیں گے ۔جس سے لاکھوں ملازمین کا مستقبل خطرہ میں پڑ جائے گا ۔سوئی نادرن گیس کے ملازمین نے 9بجے سی11بجے تک دفاتر میں کام بند رکھا۔جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں