ساہیوال،واپڈا میپکو ساہیوال سرکل بڑھتے ہوئے لائن لاسز اور بجلی چوری میں قابو پانے میں ناکامی پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن کررہ گئی

پیر 26 اکتوبر 2020 18:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے بجلی چوری اور بڑھتے ہوئے لائن لاسسز کے پیش نظر 36فیڈروں پر آج بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جس سی288گھنٹے بجلی کی بندش کے دوران گرڈ اسٹیشن پر فیڈروں میں ردو بدل اور اعداد و شمار کی ہیرا پھیری واپڈا حکام نے کر کے روائتی مرمت اور در ختوں کی کٹائی کا ڈرامہ رچایا ۔

(جاری ہے)

واپڈا نے صبح ساڑھے سات بجے سے ڈیڑھ بجے تک بجلی کی سپلائی کی بندش کا سر کل ساہیوال نے شیڈول جاری کیا لیکن چھ گھنٹے کی بجائی8.8گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رکھی۔رواں ماہ کے دوران اب تک ساہیوال سر کل کے فیڈروںپر1152گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا چکی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور لائن لاسسز کے ذمہ دار لائن سپر ٹنڈنٹ اور ایس ڈی او معطل کر کے تحقیقات کرائی جائے اور عوام پر بلا وجہ بلوں کا بوجھ ڈالنے والے واپڈا اہل کاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں