وان بازار کے تاجروں نے گستاخ رسول کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:36

ساہیوال۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :وان بازار کے تاجروں نے گستاخ رسول کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی وان بازار سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوکر جوگی چوک پہنچی جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر مردہ باد کے نعرے لگائے اور اس کا پتلاجلایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجروں نے شاہداقبال عرف مٹھو اوردیگر نے فرانسیسی صدرکی صرف سے توہین آمیز خاکوں کے شائع کرنے پرشدید مذمت کی گئی اورمطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات سرکاری طورپر ختم کئے جائیں اور امت مسلمہ متحد ہوکر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں