بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرا ہتمام صدر چوک میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:41

ساہیوال۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :فرانس کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت اور پشاور مدرسے میں بم دھماکے کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرا ہتمام صدر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مسلم برادری کے علاوہ سکھ اور کرسچین برادری بھی شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرہ مذہبی جماعتوںکے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر فرانس کے دہشتگرد صدر کے خلاف مختلف مذمتی تحریریں درج تھیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین شےخ اعجاز احمد رضا ‘دلبر جانی اوردیگر نے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کی اور کہاکہ آزادی رائے کے نام پرکسی بھی مذہب خصوصاً آقا دوجہاں ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ انہوںنے پشاور مدرسے میں بم دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ فوری طورپر سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ گستاخانہ رویوں کو روکنے اور ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں