ٖساہیوال،، واپڈا میپکو کی 5-5گھنٹے کی 16فیڈروں پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے جمعرا ت کو بھی بجلی چوری اور بڑھتے ہوئے لائن لاسسز کے پیش نظر 16فیڈروں پر5-5گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے مجموعی80گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر کے گرڈ اسٹیشن کے فیڈروں پر ردو بدل اور اعدا و شمار میں ہیرا پھیری کے عمل کو جاری رکھا اور اب تک 1232گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ساہیوال سر کل کے فیڈروں پر اکتوبر کے دوران کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس لائن ،آفیسر کالونی،سکیم نمبر2کے فیڈروں پر بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔شہریوں نے آئے روز کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں