ساہیوال،ٹرک ڈرائیور کی بیٹی اور بیوہ کی آبرو ریزی ،دو ملزم گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ٹرک ڈرائیور کی بیٹی اور ایک بیوہ کی آبرو لوٹ لی گئی ۔دو ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک64۔فائیو۔

(جاری ہے)

ایل کے ٹرک ڈرائیور کی کمسن بیٹی شکیلہ گھر پر اکیلی تھی کہ جلال نامی ٹرک ڈرائیور کادوست زبر دستی گھر میں گھس گیا اور بیٹی شکیلہ کو پستول دکھا کرنہر لوئر باری دو آب کے کنارے سر کنڈوں میں لے جا کر زبر دستی آبرو ریزی کی اوربچی کو نڈھال ہونے پر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

بچی کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا۔ماڈل ٹائون غلہ منڈی میں چونگ لاہور کی بیوہ ثمینہ بی بی گھروں میں کام کر تی تھی کہ عرفان شیخ اور اسکے نامعلوم ساتھی نے زبر دستی بے آبرو کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ اور غلہ منڈی نے ٹرک ڈرائیور کی بیوی ممتاز اور بیوہ ثمینہ کی مد عیت میں دو مقدمات 376ت پ درج کر لئے اور دو ملزموں جلال اور عرفان شیخ کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں