ذہنی دباو و ٹیشن سے نجات پر سیمینار کا انعقاد

پیر 16 نومبر 2020 17:28

ساہیوال۔16نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16نومبر2020ء) :یونیورسٹی آف ساہیوال میں ذہنی دباو  اور ٹیشن سے نجات پر ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں کلینکل سائیکا لوجسٹ نادیہ افضل نے اساتذہ اور طلبا و طالبات کو دوران تعلیم دباو  اور ٹینشن سے نجات کے لئے رہنمائی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا جس میں 70سے زائد اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

سیمینار میں ٹائم مینجمنٹ اور سٹریس مینجمنٹ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی اور طلبا و طالبات کی رہنمائی کی گئی ۔ سیمینار میں او آر آئی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام احمد اور ڈاکٹر محمد رفیق کے علاوہ مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سائیکالوجسٹ نادیہ افضل نے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں