گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی جیت عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتمادکااظہار ہے، شیخ شاہد حمید

پیر 16 نومبر 2020 18:18

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر شیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی جیت عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتمادکااظہار ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان صوبہ بنانے کااعلان کیاہے جسے عنقریب پورا کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ا نہوں نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی بری طرح ناکامی نے ثابت کردیاہے کہ عوام ن لیگ کی حقیقت اور اصلیت کو جان چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کامشن پوراہوگیاہے۔ تحریک انصاف کی حکومت سابق حکمرانوں کی نالائقی اورنااہلی کے 30سالہ برائیوں ا وربحرانوں کے خاتمے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سچائی اوردیانتداری کیساتھ ملکی مسائل کے حل کیلئے نبرد آزما ہیں۔ ملکی اداروں اور مسلح افواج کے خلاف تقریریں کرنے والے مودی کی زبان بول رہے ہیں۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں