معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا

پیر نومبر 18:26

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2020ء) : گلی بنانے کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

قتل کی واردات ساہیوال پاکپتن روڈ پر نواحی گاوں97/9-L وکیل والا میں ہوئی جہاں دوفریقین کے درمیان گلی میں رستہ کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی کے بعد تکرا ر ہوگئی جس پر نعمان نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے غفار چوہان کو قتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments