نجی بس کمپنی پر شہر میں داخلے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 3بسیں بند

منگل نومبر 18:47

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2020ء) : نجی بس کمپنی پر شہر میں داخلے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 3بسیں بند کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 3روز قبل مڈھالی روڈ پر نجی کمپنی کی بس نے موٹرسائیکل سوارکو ٹکر ماردی تھی جس کے نتیجہ میں2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے اورشہریوں نے مشتعل ہوکر بس کو آگ لگا کر جلا دیاتھا۔

(جاری ہے)

شہریوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نے مذکورہ کمپنی کی بسوں کے شہر میں داخلے پرپابندی عائد کردی تھی لیکن گزشتہ رو ز مذکورہ کمپنی کی بسوں نے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی جس پر سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 3بسوں کو بند کردیا۔

سیکرٹری آرٹی اے واصف یاسین نے کہاہے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائیگا۔ \378

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments