ساہیوا ل،پی ٹی آئی کے نوید اسلم کی ادارہ تحفظ خواتین میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ

منگل 17 نومبر 2020 20:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) ساہیوال میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کی ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعینات کیا جارہا تھا۔

جیو نیوز کے خبر چلانے کے بعد نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔

(جاری ہے)

نوید اسلم پر خاتون سینئر پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج ہے اور وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کی تعیناتی پر ساہیوال پوسٹ آفس کی سینیئر پوسٹ ماسٹر خاتون آفیسر صوفیہ قاسم نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انصاف کے لیے حکام سے رجوع کر سکتی ہیں کیونکہ نوید اسلم سیاسی پوزیشن کو استعمال کرکے مختلف طریقوں سے ان کے کیس پر اثر انداز ہو رہا ہے۔صوفیہ قاسم نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گزارش ہے کہ نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرے اور یہ عہدہ کسی اچھی شہرت والے شخص کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص خود خواتین پر تشدد کر رہا ہو وہ عورتوں کو تحفظ کیسے دے گا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں